لاہور پولیس کے دو سینئر افسران کو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کر دی گئیں ہیں

بدھ 13 ستمبر 2017 18:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) لاہور پولیس کے دو سینئر افسران ڈی آئی جی آپریشن حیدر اشرف اور سی سی پی او امین وینس کو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کر دی گئیں ہیں بتایاگیاہے کہ سانحہ فیصل چوک کے بعد لاہورپولیس کے ان افسران نے سیکورٹی مقاصد کیلئے پنجاب حکومت سے بلٹ پروف گاڑیوں کا مطالبہ کیا تھا دونوں پولیس افسران کو فراہم کی جانی والی ان بلٹ پروف گاڑیوں کی مالیت پانچ کروڑ روپے بتائی گئی ہے جس کا مقصد دہشتگردی کے کسی بھی ممکنہ واقع سے خود کو محفوظ رکھنا ہے۔

متعلقہ عنوان :