محکمہ انہار کاشہر سے گزرنے والی نہر کو10 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

بدھ 13 ستمبر 2017 18:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء)محکمہ انہار نے شہر سے گزرنے والی نہر کو10 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے بتایاگیا ہے کہ محکمہ انہار نے یہ فیصلہ ایل ڈی اے کی درخواست پر کیا ہے جس میں ایل ڈی اے کا کہنا ہے کہ چوبجہ انڈر پاس کی کھدائی کے سلسلے میں نہر کی بندش ناگزیر ہوگئی ہے جس کے باعث نہر کو فوری طور پر بند کرنے کے انتظامات شروع کئے گئے جبکہ اس سلسلے میں چوبجہ انڈر پاس کی تعمیر اتی کمپنی کا کہنا ہے کہ انڈر پاس کی کھدائی نہر سے 3 فٹ نیچے کی جا رہی ہے جس کیلئے نہر کی بندش ناگزیر ہے کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ انڈر پاس کی دیواروں کی ڈیزائنگ کا کام مصطفیٰ کمال نامی آرٹیکٹ کے ذمے ہے جو ڈیزائن کر رہا ہے جبکہ نہر کو دس روز کیلئے بند کرنا ناگزیر ہو چکاہے یہ نہر آئندہ ایک دو روز میں بند کر دی جائیگی۔

09-17/--121