بھارتی حکومت نے حورکین ارما سے 170بھارتیوں کو ریسکیو کرکے کارپیٹین جزیرہ میں پہنچا دیا

بدھ 13 ستمبر 2017 18:57

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) بھارتی حکومت نے خاص پروازوں کے ذریعے حورکین ارما سے 170بھارتیوں کو ریسکیو کرکے کپوراساؤ کے کارپیٹین جزیرہ میں پہنچا دیا ہے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوارج کے مطابق حورکین ارماسینٹ مارٹن سے 170بھارتیوں کو خاص پروازوں کے ذریعے کپوراساؤ کارپیٹین جزیرہ میں بحفاظت پہنچا دیا گیا ہے انہوںنے کہا کہ ان 170 بھارتی شہریوں کے علاوہ 60دیگر لوگوں کو بھی حورکین ارما سے دوسری پرواز کے ذریعے ریسکیو کرلیا گیا ہے جبکہ ان دیگر 60افراد کو بھی کپوراساؤ پہنچا یا گیا ہے واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ارما میں سمندری طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے جبکہ تاحال لوگوں کے انخلاء کا عمل جاری ہے