قرض معافی معاملہ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

بدھ 13 ستمبر 2017 18:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے قرض معافی کا معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل رکنی بنچ نے انورڈار ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے انعام الرحیم ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ فنانس ڈویژن کی جانب سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے قرض معافی کی دستاویزات فراہم نہیں کی جارہیں،جس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں بھی معاملہ زیر سماعت ہے۔

بعد ازاں عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :