کراچی، مختلف علاقوں میں رات گئے آپریشن ، غیر ملکیوں سمیت 40سے زائد افراد گرفتار

بدھ 13 ستمبر 2017 18:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے آپریشن کے دوران غیر ملکیوں سمیت 40سے زائد افراد کو گرفتارکرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب پولیس نے سولجربازاربلوچ پاڑہ جمشیدکوارٹر،عوامی کالونی ،صدردرخشاںآپریشن کر کے غیرملکیوں سمیت 40سے زائد افراد کو گرفتا کرلیا ۔پولیس حکام کے مطابق عوامی کالونی پولیس نے مختلف علاقوںمیں آپریشن کرکے منشیات فروش سلطان اور9غیرملکی باشندوںکوگرفتارکرکے 10موبائل فون ،مسروقہ موٹرسائیکل ،منشیات اوراسلحہ برآمدکرلیا۔جبکہ جمشیدکوارٹرپولیس نے بلوچ پاڑہ لسبیلہ کے علاقوں میں رات گئے آپریشن کے دوران 10افرادکوحراست میں لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :