کراچی ، گلشن غازی میں مکان سے 30سالہ صباح زوجہ اکبرعلی کی نعش برآمد

بدھ 13 ستمبر 2017 18:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) بدھ کی صبح اتحادٹائون کے علاقے گلشن غازی میںایکسیلنٹ گرامراسکول کے قریب مکان سے 30سالہ صباح زوجہ اکبرعلی کی نعش ملی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کرنعش کواپنی تحویل میں لے کرضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو اسپتال منتقل کردیا،پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی بیٹی زویانے پولیس کوبیان دیاہے کہ اس کے والد اکبرنے صباح کوسرپرڈنڈوںکے وارکرکے قتل کیاہے اورموقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیاجس کی تلاش جاری ہے ،پولیس نے بتایاکہ دونوںمیں جھگڑے معمول بن گئے تھے ۔جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :