ہانگ کانگ سٹاک میں تھوڑے منافع کے ساتھ کاروبار کا آغاز ، سرمایہ نے احتیاط برتی

بدھ 13 ستمبر 2017 18:12

ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) ہانگ کانگ کی سٹاک مارکیٹوں نے بدھ کے روز قدرے تھوڑے منافعوں کے ساتھ کاروباری آغاز کیا اور ایسے میں سرمایہ کاروں نے وال سٹریٹ پر دوسرے ریکارڈ بندش کے باوجود حالیہ منافعوں کے بعد احتیاط برتی۔

(جاری ہے)

ہینگ سینگ انڈیکس میں12.03پوائنٹس اضافہ ہوا اور یہ27,984.27پر بند ہوا۔بنچ مارک شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں0.14فیصدیا4.77پوائنٹس کمی ہوئی اور یہ3,374.72پر بند ہوا جبکہ شنزن جامع انڈیکس جو چین کی دوسری بڑی سٹاک ایکسچینج ہے،میں0.07فیصد یا1.31پوائنٹس کمی ہوئی اور یہ1,984.90پر بند ہوا۔۔

متعلقہ عنوان :