سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس 42 ہزار 216 پوائنٹس پر پہنچ گیا

تیزی کے باعث کئی روز سے خسارے کے شکار سرمایہ کاروں کو امید کی کرن نظر آنے لگی

بدھ 13 ستمبر 2017 18:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء)پاکستان سٹاک ایکسچینج پر چھائی مندی کے بادل چھٹنے لگے ہیں اور یہاں تیزی کے رجحان کے باعث سرمایہ کار اربوں روپے کا فائدہ سمیٹ رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں بدھ کو 936 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے باعث انڈیکس 42 ہزار کی نفسیاتی حد پار کرتے ہوئے 42 ہزار 216 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

آج ہونے والی تیزی کے باعث کئی روز سے خسارے کے شکار سرمایہ کاروں کو امید کی کرن نظر آئی ہے ۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میںا ب تک 5 کروڑ 58 لاکھ 46 ہزار 980 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 5ارب 55 کروڑ 12 لاکھ 76 ہزار 680 روپے رہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے سٹاک مارکیٹ شدید مندی کا سامنا کر رہی ہے ، ایک وقت میں سٹاک مارکیٹ 53 ہزار کی حد تک پہنچ گئی تھی لیکن پھر سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے اس میں شدید ترین مندی دیکھی گئی اور یہ 42 ہزار سے بھی نیچے آگئی تھی۔۔