سندھ ہائی کورٹ نے وزیر ماحولیات سندھ محمد علی ملکانی سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

بدھ 13 ستمبر 2017 19:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی وزیر ماحولیات محمد علی ملکانی سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔بدھ کو سندھ ہائیکورٹ کے ڈویژنل بینچ کے روبرو صوبائی وزیر ماحولیات محمد علی ملکانی پر کرپشن انکوائری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ صوبائی وزیر محمد علی ملکانی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

عدالت نے ڈی جی آپریشن نیب کو حکم دیا کہ ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کرکے تفصیلات جمع کرائی جائیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف انکوائری مکمل کر لی گئی ہے۔ ریفرنس منظوری کے لئے چیئرمین نیب کو بھیج دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ریفرنس دائر کرنے میں کتنے روز لگتے ہیں عدالت کو بتایا گیا پندرہ روز کے اندر منظوری ملنے کی امید ہے۔ عدالت نے محمد علی ملکانی اور ان کے بھائی کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :