سرکاری اراضی کی چائنا کٹنگ ،عدالت نے 5سرکاری افسران سمیت 8ملزمان کی ضمانت مسترد کرکے جیل بھیجنے کا حکم دیدیا

بدھ 13 ستمبر 2017 19:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے گلزار ہجری اسکیم 33میں 16 ایکڑ سرکاری اراضی کی چائنا کٹنگ اور غیر قانونی الاٹمنٹ کے معاملے پر بلڈر اور 5 سرکاری افسران سمیت 8 افراد کی ضمانت مسترد کرتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔بدھ کو سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو گلزار ہجری اسکیم تینتیس میں سولہ ایکڑ سرکاری زمین کی چائنا کٹنگ اور غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

نیب کے مطابق 2004 میں گلزار ہجری اسکیم 33میں بلڈر احمد زوہیر مدنی نے چائنا کٹنگ کی۔ بعد میں افسران کی ملی بھگت سے سرکاری زمین کو غیر قانونی الاٹ کرکے فروخت کردیا گیا۔ عدالت نے بلڈرز اور 5 سرکاری افسران سمیت 8 افراد کی ضمانت مسترد کردی۔ ملزموں کو گرفتار کرکے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ ملزموں میں سابق مختار کار محمد یونس ڈاہیری،تپیدار برکت تالپر، امین نظیر مقبول، ای ڈی ڈی اور اللہ بچایو شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :