تھانہ لوہی بھیر قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرنے لگا

سواں گارڈن میں قبضہ مافیا نے شہری کے فلیٹ پر قبضہ کر کے سامان بھی غائب کر دیا

بدھ 13 ستمبر 2017 19:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) تھانہ لوہی بھیر قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرنے لگا ، سواں گارڈن میں قبضہ مافیا نے سائل علی شیخ کے فلیٹ پر قبضہ کر کے سامان بھی غائب کر دیا، سائل نے تھانہ لوہی بھیر کو درخواست دی ہے کہ حمید درانی نے اسکے فلیٹ کے تالے توڑ کر سامان غائب کیا اور بعد ازاں فلیٹ پر تالے لگا دیئے ۔

سوسائٹی کی جانب سے علی شیخ کو کال آئی کہ آپ نے اپنا فلیٹ کسی کو کرایہ پر دیا ہے جس پر علی شیخ نے کہا نہیں اور سوسائٹی کے سیکرٹری نے تفصیلات انہیں ساری بات بتائی ۔ علی شیخ نے کہا کہ تھانہ لوہی بھیر کا اے ایس آئی نجیب وڑائچ کی ڈیمانڈ پر سائل نے تفتیشی کو 20 ہزار روپے بھی دیئے تھے اور اپنے فلیٹ کی مکمل دستاویزات بجلی گیس کے بلوں کی کاپیاں سوسائٹی کے لیٹر کی کاپیاں بھی جمع کروائی تھیںجبکہ تفتیشی افسر نجیب وڑائچ نے سوسائٹی سے بھی مکمل انکوائری کر لی ہے لیکن 10 دن گزر جانے کے باجوہ اس قبضہ مافیا گروپ کیخلاف تا حال کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

اس رپورٹ کے حوالے سے جب این این آئی نے ایس پی مصطفی تنویر سے رابطہ کیا تو وہ ٹال مٹول سے کام لینے لگے ۔ ایس ایس پی آپریشن ساجد کیانی سے بھی موقف لینے کیلئے کئی بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کال ہی اٹینڈ نہیں کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :