سعودی عرب نے پاکستانی حجاج کو سہولیات کی عدم فراہمی کا الزام مسترد کردیا

معاہدے کی تصدیق کے بغیر حج وعمرہ کا کوئی ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا ،ْسعودی سفارتخانہ

بدھ 13 ستمبر 2017 19:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) سعودی سفارتخانے نے رواں برس پاکستانی حجاج کو سہولیات کی عدم فراہمی اور ناقص انتطامات سے متعلق وزیر مذہبی امور کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی جانب سے پاکستانی حجاج کو درپیش مسائل اور سہولیات فراہم نہ کرنے کے بے بنیاد الزامات مسترد کرتے ہیں اور پاکستانی حجاج کو سعودی کمپنیوں کی طرف سے سہولیات سے محروم رکھنے کا الزام بھی حقائق کے منافی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سعودی سفارتخانے نے ردعمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان نے اپنی مرضی سے سعودی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کئے ہیں۔ سہولیات کے عدم فراہمی سمیت تمام معاملات پاکستانی وزارت اور کمپنیوں کے درمیان معاہدے کے مطابق ہیں، اس سے سعودی حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔ پاکستانی حکام کی ذمہ داری ہے کہ اپنے حجام کے قیام و طعام اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کی تصدیق کے بغیر حج وعمرہ کا کوئی ویزہ جاری نہیں کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :