چیئرمین نیب کو ریٹائرمنٹ کے بعد فرانس میں سفیر تعینات نہیں کیا جا رہا، ترجمان نیب

بدھ 13 ستمبر 2017 18:18

چیئرمین نیب کو ریٹائرمنٹ کے بعد فرانس میں سفیر تعینات نہیں کیا جا رہا، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) قومی احتساب بیورو(نیب) کے ترجمان نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ چیئرمین نیب کو ریٹائرمنٹ کے بعد فرانس میں سفیر تعینات کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نیب نے بدھ کو ایک وضاحتی بیان میں کہا کہ یہ میڈیا رپورٹ قطعی بیناد‘ گمراہ کن اور غلط ہے۔ میڈیا سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ذرائع ابلاغ کے ضابطہ اخلاق اور قانون کے مطابق نیب کا مؤقف حاصل کئے بغیر نیب سے متعلق کسی بھی خبر کے اجراء سے گریز کرے

متعلقہ عنوان :