آنگ سان سوچی 19ستمبر کو پہلی بار روہنگیا مسلمانوں کے معاملے پر قوم سے خطاب کریں گی

بدھ 13 ستمبر 2017 18:18

یان گون۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) میانمار لیڈر آنگ سان سوچی 19ستمبر کو پہلی بار روہنگیا مسلمانوں کے معاملے پر قوم سے خطاب کریں گی ۔

(جاری ہے)

حکومتی ترجمان زاو ہیٹی نے کہا ہے کہ سوچی خطے میں امن اور مفاہمت کے لئے قوم سے خطاب کریں گی ۔یاد رہے کہ گزشتہ تین ہفتوں سے میانمار کے صوبے راخائن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں جس میں متعدد افراد جان بحق ہو چکے ہیں جبکہ 3لاکھ90ہزار روہنگیا مسلمان اپنی جانیں بچا کر بنگلہ دیش پہنچ گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :