سعودی عرب ، جعلی مصنوعات کی فروخت ، 4 غیر ملکی گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 13 ستمبر 2017 17:36

ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 ستمبر 2017ء) سعودی منسٹری نے ایک ہفتے کی لگاتار انسپیکشن کے بعد ریاض کے ایک اسپتال سے 4 غیرملکیوں کو گرفتار کیا جوکہ اسپتال میں جعلی ڈیٹرجنٹس فروخت کرتے پائے گئے تھے۔

(جاری ہے)

منسٹری نے ریاض پولیس کی مدد سے انکو گرفتار کیا اور ان کے پاس موجود جعلی مصنوعات کو بھی قبضے میں لے لیا۔ عدالت نے چاروں غیرل ملکیوں کو 6 ماہ جیل کی سزا کے بعد ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اور منسٹری کو خاص ایکشن لینے کو کہا ہے کہ دوبارہ یہ لوگ کبھی بھی سعودی ریاست میں داخل نہ ہو پائیں۔یاد رہے کہ پولیس نے ان غیر ملکیوں کا اگست میں گرفتار کیا تھا جن کے کیس کا فیصلہ عدالت نے اب سنایا۔

متعلقہ عنوان :