چین ترکی سے ہر شعبے میں تعاون کا خواہش مند ہے،ترک وزیر ثقافت و سیاحت

بدھ 13 ستمبر 2017 17:54

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) ترک وزیر ثقافت و سیاحت نعمان قرتلمش کا کہنا ہے کہ 2018ء ترک چین تعلقات کے اعتبار سے ایک انتہائی اہم سال ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے بتایا کہ ان کی چین میں اس ملک کے شعبہ سیاحت سے وابستہ نمائندوں اور چین میں سر گرم عمل ترک فرموں کے نمائندوں کے ساتھ ہونے والی ملاقات کافی سود مند ثابت ہوئی ہے اورہم اس دورے کے دور رس نتائج کے حصول کے لیے وسیع پیمانے کی جدوجہد کریں گے، ملاقاتوں کے دوران یہ اندازا ہوا ہے کہ چین بھی ترکی کو خاصی اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی انتظامیہ ترکی کو ایک سٹرٹیجک حصہ دار کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ترکی کے ساتھ باہمی تعلقات کو ہر شعبے میں فروغ دینے کا متمنی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اقوام متحدہ کی عالمی ٹورزم تنظیم کے دائرہ کار میں شریک ملکوں کے وزراء کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات سر انجام پائیں گے اور متعلقہ ممالک کے ساتھ شعبہ سیاحت میں مشترکہ اقدامات پر غور کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :