روہنگیا خواتین کی صحت کی بحالی کے لئے 13 ملین ڈالر عطیات کی ضرورت ہے،یو این ایف پی اے بنگلہ دیش

بدھ 13 ستمبر 2017 17:52

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) بنگلہ دیش میں اقوام متحدہ پاپولیشن فنڈ(یو این ایف پی ای) نے کہا ہے کہ انہیںروہنگیا پناہ گزین خواتین کی صحت کی بحالی کے لئے 13 ملین ڈالر کے عطیات کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

یو این ایف پی اے بنگلہ دیش کے نگران نمائندے لوری کاٹو نے کہا ہے کہ روہنگیا خواتین جن کی تعداد ایک اندازے کے مطابق 67 فیصد تک پہنچ گئی ہے کی صحت کی بحالی، انسانی بحران پر قابو پانے اور خدمات کی فراہمی کے لئے 13 ملین ڈالر کے عطیات کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :