ایس 400 دفاعی نطام کی خریداری،نیٹو قواعد کی پابندی کی امید کرتے ہیں،امریکی دفتر خارجہ

بدھ 13 ستمبر 2017 17:52

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان ہیتھر ناوآرٹ نے ترکی اور روس کے درمیان ایس 400 میزائل نظام کی خریداری سے متعلق کہا ہے کہ یہاں یہ بات اہم ہے کہ نیٹو کا رکن ملکی ادارے کے قواعد کے مطابق عسکری سازو سامان کااستعمال کرتا ہے یا نہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر روسی ساختہ دفاعی نظام ترکی نے خریدنے کے بعد اس کا استعمال نیٹو قواعد کے مطابق نہیں کیا تو یہ صورت حال باعث تشویش ہوگی۔ یاد رہے کہ صدر ایردوان نے قازقستان سے واپسی پر کہا تھا کہ ترکی ایک خود مختار ملک ہے جسے اپنا دفاعی نظام بہتر بنانے کے لیے کسی دیگر ملک کی اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔

متعلقہ عنوان :