ماہ اگست میں برآمدات میں25 فیصداضافہ ملکی معیشت کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے‘پیاف

صنعتی مقاصد کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ برآمدات کو مستقل بنیادوں پر سہارا مل سکے‘ عرفان اقبال شیخ

بدھ 13 ستمبر 2017 17:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے کہا ہے کہ تین سال کے بعد پہلی مرتبہ ماہ اگست میں برآمدات میں25 افیصداضافہ ملکی معیشت کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے جس سے تجارتی خسارہ جو کہ رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ(جولائی اور اگست ) کے دوران تجارتی خسارہ 6ارب 30کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے،اس کوکم ہونے میں مدد ملے گی۔

چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کئی سال بعد برآمدات میں اضافے نے ہمیں ریلیف کی امید دی ہے۔ ملک میں صنعتی مقاصد کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ برآمدات کو مستقل بنیادوں پر سہارا مل سکے ۔ چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ ملکی صنعت کو تجارتی بنیادوں پر فروغ دینے کیلئے ایک جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے جس کے تحت نہ صرف مینو فیکچررز کی معاونت ہو ، بلکہ صنعتی کارکنوں کو بین الاقوامی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کے اقدامات کیے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں بجلی کے نرخ زائد ہونے سے پیداوار ی لاگت میں اضافہ اور مہنگی اشیاء کے باعث برآمدات کو بڑھانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں ہے۔ اس وقت صنعتی شعبے کے لیے بجلی کے نرخ 12سے 16روپے فی یونٹ ہیں جو خطے کے دیگر ملکوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہیں بھارت میں صنعتی شعبے کو8سے 9روپے فی یونٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے یہی صورتحال بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ہے جس کے باعث پاکستانی اشیاء مہنگی ہونے کے باعث بیرونی منڈیوں میں ان ممالک کا مقابلہ نہیں کرسکتی اور برآمدات میں کمی کی اہم وجہ مہنگی بجلی بھی ہے جس میں کمی کی جانی انتہائی اہم ہے۔بجلی کی قیمتوں میں کمی سے ہی برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ میں کمی کی جاسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :