پیاف فائونڈر الائنس کے وفد کی انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی سے ملاقات

لاہور چیمبر کے انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے مزید موثر طریقے سے آواز اٹھائی جائیگی‘ عرفان اقبال شیخ تاجر و صنعتکار برادری کی اکثریت الائنس کیساتھ ہے ،کارپوریٹ کی طرح ایسوسی ایٹ کلاس کے انتخاب میں تاریخی کامیابی حاصل کرینگے‘ گفتگو پیاف فائونڈرز الائنس کے امیدواروں کے لئے مختلف مارکیٹوں میں مہم بھی چلائیں گے ‘ اشرف بھٹی کی طرف سے وفد کی دستار بندی بھی کی گئی

بدھ 13 ستمبر 2017 17:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آئندہ انتخابات میں پیاف فائونڈر الائنس کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ۔یہ اعلان انہوں نے پیاف فائونڈرز الائنس کے چیئرمین عرفان اقبال شیخ کی قیادت میں ملاقات کیلئے آنے والے وفد سے ملاقات میں کیا ۔

اس موقع پر انجمن تاجران لاہور کے صدر میاں طارق فیروز ، انار کلی بازار کے سینئر نائب صدر شیخ محمد ارشد، بائو بشیر ، انجم نسیم سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ ہمیشہ تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کی ہے اور لاہور چیمبر کے انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے مزید موثر طریقے سے آواز اٹھائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ الائنس نے ہمیشہ وسیع مشاورت سے تاجروں کیلئے تجربہ کار امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے اور یقین دلاتا ہوں کہ ہمارے نامزدہ کردہ امیدوار منتخب ہونے کے بعد اعتماد پر پورا اتریں گے اور مسائل کے حل میں کوئی کسر اٹھا نہیں چھوڑیں گے ۔

انہوںنے کہا کہ کہ تاجر و صنعتکار برادری کی اکثریت الائنس کے ساتھ ہے اور کارپوریٹ کلاس کی طرح ایسوسی ایٹ کلاس کے امیدوار بھی لاہو رچیمبر کے انتخاب میں تاریخی کامیابی حاصل کریں گے۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ پیاف فائونڈرز الائنس کے امیدواروں کے لئے مختلف مارکیٹوں میں مہم بھی چلائیں گے ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پیاف فائونڈرز الائنس کا پینل کامیابی حاصل کر کے تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے مزید موثر انداز میں آواز بلند کر ے گا ۔ اس موقع پر اشرف بھٹی کی طرف سے ملاقات کے لئے آنے والے وفد کی دستار بندی بھی کی ۔