پنجاب یونیورسٹی اور نین جنگ یونیورسٹی کے مابین باہمی تعلقات کے فروغ کا معاہدہ

بدھ 13 ستمبر 2017 17:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) پنجاب یونیورسٹی اور چین کی معروف یونیورسٹی نانجنگ یونیورسٹی کے مابین باہمی تعلقات کے فروغ کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس سلسلے میں تقریب وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر، ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینیٹیز پروفیسر ڈاکٹر اقبال چاولہ، رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان، نانجنگ یونیورسٹی کے نائب صدرپروفیسر ڈاکٹر زو چنگ پائو ، پروفیسر ڈاکٹر یو وین جی، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجزڈاکٹر فوزیہ ہادی علی ، مختلف فیکلٹیوں کے ڈینزاور دیگر فیکلٹی ممبران موجود تھے۔

اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں میں معاہدے وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور پر مختلف موضوعات پر تحقیقات کی جائیں گی اور دونوں یونیورسٹیوں کے مابین اساتذہ اور طلباء کے وفود کا تبادلہ ہوگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نانجنگ یونیورسٹی کے نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر زو چنگ پاو،ْ نے کہا کہ وہ پنجاب یونیورسٹی کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی کے وفد کو نانجنگ یونیورسٹی کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔

متعلقہ عنوان :