بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام شاہ فیصل زون کے اسکولوں میں بانی پاکستان کی 69ویں برسی کی تقریب

تقریبات میں اسکولوں کے بچوں نے ٹیبلو ،ملی نغمے اور تقاریر کے ذریعے بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کی

بدھ 13 ستمبر 2017 17:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) چیئر مین سید نیئر رضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام اسکولوں میں بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی 69ویں برسی پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا ،اس موقع پر ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

شاہ فیصل زون میں اسکولوں کے بچوں نے ٹیبلو ،ملی نغموں اور تقاریر میں حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے مشن کی تکمیل سے ہی ترقی اور خوشحالی وابستہ ہے انہوںنے بچوں پر زور دیا کہ وہ قائد اعظم کے فکر و فلسفے پر عمل کرتے ہوئے حصول علم اور فروغ علم کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لائیں سید نیئر رضا نے کہاکہ ایمان ،اتحاد اور تنظیم کے ذریعے ہم اپنے وطن سے دہشت گردی ،فرقہ واریت اور کرپشن کے ناسور کا خاتمہ کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :