کراچی،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈیمالیشن اسکواڈ کی مختلف علاقوں میں کارروائی غیرقانونی تعمیرات کومنہدم وسربمہرکردیا

بدھ 13 ستمبر 2017 17:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل آغامقصود عباس کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہرکے مختلف علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیںمنہدم وسربمہرکردیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن ٹیم نے صدر ٹائون میں معززعدالت عالیہ سندھ کے حکم کی تعمیل میں SR-10/22پر پلاٹس نمبر31، 32اور33،سرائے کوارٹرز کے گرائونڈفلوراورمیزنائین فلور کی آرسی سی چھت کومنہدم کردیاجبکہ دیگرکاروائی میں صدرٹائون کے علاقے کلفٹن میں پلاٹ نمبرBC-17-A،بلاک 5،کلفٹن پرتیسری منزل کی فائبراسٹیل چھت ،پارٹیشن دیواروںاورپلاٹ نمبرG-1،بلاک 4،کلفٹن کے گرائونڈفلور پردائیں اوربائیں جانب کی لازمی کھلی جگہ پر غیرقانونی تعمیرات کومنہدم کردیاگیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں جمشید ٹائون میں پلاٹ نمبر 333،ضیاء کالونی گارڈن ایسٹ پر تیسری منزل کی تعمیرات کی غرض سے نصب شیٹرنگ اورپلاٹ نمبر 14-F،مارکیٹ بلاک 6،پی ای سی ایچ ایس پرتیسری منزل کی پارٹیشن دیواروںکومنہدم کردیاجبکہ گلشن اقبال ٹائون میںپلاٹ نمبر B-158،بلاک 3، کے گرائونڈاورپہلی منزل کی لازمی کھلی جگہ پرپارٹیشن دیواروں اورزینے ،پلاٹ نمبر 119،بلاک 3،بی ایم سی ایچ ایس پرتیرہویں منزل پرریکرئیشن ایریاپر تعمیرات سمیت پہلی منزل پردفترکی غیرقانونی تعمیرات کو منہدم کردیاگیا۔

دریں اثناء گلبرگ ٹائون کے علاقے ایف بی ایریامیں پلاٹ نمبرR-36،بلاک 8،پرچوتھی منزل کی آرسی سی چھت ،پلاٹ نمبر R-1583،بلاک 15پر تیسری منزل کی پارٹیشن دیواروںکومنہدم اورپلاٹ نمبر C-45،بلاک 13ایف بی ایریاپر غیرقانونی دکانوں کوسربمہرکردیاگیا،جبکہ نارتھ ناظم آباد ٹائون میں ہونے والی کارروائی میں پلاٹ نمبر R-526سیکٹر15-A-4نارتھ کراچی پر تیسری منزل کی پارٹیشن دیواروں اور آرسی سی چھت کومنہدم کردیاگیا۔مذکورہ بالاانہدامی کاروائیاں متعلقہ ڈپٹی واسسٹنٹ بلڈنگ ڈائریکٹرزاورڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی عمل میں لائی گئی جبکہ اس دوران امن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کیلئے ان کے ہمراہ ایس بی سی اے پولیس فورس بھی وہاں موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :