وزیردخلہ سندھ کی زیر صدارت اجلاس

ایکس آرمی اہلکاروں کی سندھ پولیس میں بھرتی سمیت، کاؤنٹرٹیررزم ڈپارٹمنٹ، اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کیلئے نئی منظور شدہ پوسٹس کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا

بدھ 13 ستمبر 2017 17:50

وزیردخلہ سندھ کی زیر صدارت اجلاس
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) وزیرداخلہ سندھ سہیل انور خان سیال کی ذیر صدارت اجلاس میں ایکس آرمی اہلکاروں کی سندھ پولیس میں بھرتی سمیت آرآرایف، کاؤنٹرٹیررزم ڈپارٹمنٹ سندھ کے لئے کانسٹیبلز کی بقیہ پوسٹ کے جملہ مراحل میں کامیاب قراردیئے جانیوالے امیدواران کی ریکروٹمنٹ کے عمل سمیت اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے لئے کانسٹیبلز کی نئی منظور شدہ پوسٹس کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مذید ضروری احکامات دیئے ۔

اجلاس میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کے علاوہ سیکریٹری داخلہ سندھ اور اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ بھی موجود تھے ۔وزیرداخلہ سندھ نے اس موقع پر صوبے میں امن وامان کی موجودہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور اس تناظر میں مذید ضروری احکامات دیئے ۔

(جاری ہے)

سہیل انور خان سیال نے محرم کے دوران عوام کے جان ومال کی حفاظت یقینی بنانے کے حوالے سے سندھ پولیس کے تحت اختیار کردہ حکمت عملی اور لائحہ عمل کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اوررینج ،ڈسٹرکٹس وزونزکی سطح پرسیکیورٹی کے مجموعی امور کو انتہائی ٹھوس اور مربوط بنانے کے احکامات دیئے ۔

انہوں نے کہا کہ محرم کے دوران قیام امن کی صورتحال پر مکمل پولیس کنٹرول کے حوالے سے مختلف مکاتب فکر کے علماء،ذاکرین سمیت دیگرتمام اسٹیک ہولڈرز کو بھی اعتماد میں لینے اور انکے انفرادی واجتماعی کردار کو یقینی بنانے کے ضمن میں تمام تر کاوشوں کو یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :