گلگت بلتستان میں پہلی مرتبہ علاقائی زبانوں کو تحفظ دینے ،علاقائی زبانوں کی اہمیت کواجاگر کرنے کیلئے لیٹریچر مرتب کیا جارہا ہے،حافظ حفیظ الرحمن

شعرائے کرام اوراہل علم کی سرپرستی کی جائیگی، بدقسمتی سے ہمار ی اپنی ثقافت کو نظرانداز کیا گیاتھا، گلگت بلتستان بارے لکھی جانیوالی کتابوں کو پہلی مرتبہ یکجا کیا گیا ہے ،آئندہ ادب سے تعلق رکھنے والوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائیگی، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

بدھ 13 ستمبر 2017 17:50

گلگت بلتستان میں پہلی مرتبہ علاقائی زبانوں کو تحفظ دینے ،علاقائی زبانوں ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے صوبے میں پہلی مرتبہ منعقد کئے جانے والے ادبی میلے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کے ویژن اور گلگت بلتستان کے عوام کے خواہش پر گلگت بلتستان میں پہلی مرتبہ علاقائی زبانوں کو تحفظ دینے اور علاقائی زبانوں کی اہمیت کواجاگر کرنے کیلئے لیٹریچر مرتب کیا جارہا ہے۔

حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ شعرائے کرام اوراہل علم کی سرپرستی کی جائے گی ۔بدقسمتی سے ہماری اپنی ثقافت کو نظرانداز کیا گیا، ادیب، شعراء اور دانشور طبقے کو بھی نظرانداز کیاجاتا رہا۔ گلگت بلتستان کے حوالے سے لکھی جانیوالی کتابوں کو پہلی مرتبہ یکجا کیا گیا ہے ،آئندہ اس قسم کے ادبی پروگرام کا انعقاد کیاجائیگااور ادب سے تعلق رکھنے والوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائیگی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ شعراء، ادیب اور سکالرز جو اس پروگرام میں شرکت کرنے کیلئے ملک کے دیگر صوبوں سے گلگت بلتستان آئے ہیں ہم ان خوش آمدید کہتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ پاکستان اور گلگت بلتستان میں باصلاحیت افراد کی کمی نہیں ہے۔ 1965ء کی جنگ افواج پاکستان نے اپنے سے کئی زیادہ طاقتور دشمن کوشکست دے کر جیتا پاکستان اسلامی دنیا کا پہلا ایٹمی ملک ہے ایٹمی طاقت ہونے کی وجہ سے پاکستان ناقابل تسخیر بن چکا ہے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ ہمارا دشمن نت نئے سازشوں میں مصروف ہے ملک میں لسانی، علاقائی لڑائیوں جھگڑوں سے غیر مستحکم کرنا چاہتا تھا آپریشن ضرب عضب اور ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے جنگ میں 70 ہزار افواج پاکستان کے آفیسران، جوانوں اور سویلین نے جانیں قربان کیں ہیں۔ ملک کو اس جنگ میں ڈیڑھ سو ارب سے زیادہ کا معاشی نقصان ہواہے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ ملک کے استحکام کو یقینی بنانے کیلئے اور داخلی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے ضرب قلم کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے اس کا آغاز کیا اور اس کی ذمہ داری عرفان صدیقی کو سونپی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ ملک سے دانشور اور اہل ادب افراد کا گلگت بلتستان آنے سے مقامی دانشوروں اور شعراء کو ایک پلیٹ فارم میسر آئے گا جس کے ذریعے سے ہم آہنگی ہوگی۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ دو سال قبل گلگت بلتستان میں بدامنی کا راج تھا اور مختلف علاقے نوگو ایریاز بن چکے تھے۔ آج حکومتی اقدامات کی وجہ سے گلگت بلتستان امن کا گہوارہ بن چکا ہے۔ آبادی سے زیادہ سیاح گلگت بلتستان آرہے ہیںجو انتہائی علاقے کی خوشحالی کیلئے اہم ہے۔ اس پرامن ماحول کو ہم سب نے مل کر قائم و دائم رکھنا ہے۔

ہمارے شعراء، ادیب، دانشور اورعلمائے کرام کا امن وامان برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ہے۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر کے خصوصی تعاون سے چائنا کے بارڈر پر ٹورسٹ فیسلٹیشن سنٹر قائم کیا جارہا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ علاقائی زبانوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے اور آئندہ سال سے مقامی زبانوں کا سلیبس تیار کرکے اختیاری مضامین کے طورپر سکولوں میں پڑھایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :