چائینہ مکینیکل اینڈ الیکٹریکل مشینری ایکسپو میں10ہزار افراد کی شمولیت خوش آئند ہے ‘میاں خرم الیاس

صنعتی نمائشیں ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کا اہم ذریعہ ہیں ‘سابق وائس چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن

بدھ 13 ستمبر 2017 17:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) )تاجر راہنما و سابق وائس چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن میاں خرم الیاس نے لاہور ایکسپو سینٹر میں چائنہ مکینل اینڈالیکٹریکل مشینری نمائش میں10ہزار سے زائد صنعتکاروں کی شرکت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی نمائشیں پاکستان اور چین میں مشینری سازی کے شعبہ میں مشترکہ سرمایہ کار ی کا موجب بنیں گی انہوںنے کہا کہ صنعتی نمائشیں ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کا اہم ذریعہ ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں خرم الیاس نے کہا کہ ایکسپو ٹریڈ فیئر میں چین سے شرکت کیلئے آنے والی150سے زائد کمپنیاں پاکستان میں اپنے پارٹنرز اور ایجنٹ تلاش کرنے کے علاوہ مشترکہ سرمایہ کاری کیلئے سنجیدہ اور بڑے صنعتکاروں سے ملاقاتیں کیں ہیں ۔

(جاری ہے)

ایکسپو میں کنسٹرکشن مشینری،انری وہیکل، واٹرٹریٹمنٹ ٹیکنالوجی ،الیکٹرو کیمیکل آلات ، گھریلو استعمال کی الیکٹریکل مصنوعات نمائش کیلئے رکھی جارہی ہیں انہوںنے کہا کہ اس طرح کی نمائشوں سے بیرونی ممالک سے تجارتی تعلقات میں اضافہ او ر ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے اور حکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن بھی مکمل ہوگااور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :