ایف پی سی سی آئی اور سی آئی پی ای کے باہمی اشتراک سے ویمن نیشنل بزنس ایجنڈا‘‘ کے عنوان سے خصوصی اجلاس
بدھ 13 ستمبر 2017 17:41
(جاری ہے)
وقت کی اہم ضرورت ہے کہ خواتین کے لیے کاروبار کا سازگار ماحول پیدا کیا جائے تاکہ نہ صرف وہ ملکی معاشی ترقی میں کردار ادا کر سکیں بلکہ خود مختا ر بھی بن سکیں ۔
اجلاس میں مختلف کاروباری شعبہ سے تعلق رکھنے والی خواتین کے علاوہ ٹی ڈیپ، سمیڈا، اپوا، ایس ای سی پی،پی سی ایس ڈبلیو، پی بی آئی ٹی اور لاہور چیمبر سے تعلق رکھنے والی خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنی تجاویز پیش کیں۔نائب صدر سارک چیمبر افتخار علی ملک نے کاروباری خواتین کو سراہا اور کہا کہ اس ضمن میں سیمڈا کو آگے آنا چاہئے اور خواتین متعلق مثبت اقتصادی اصلاحات کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ویر ہاؤس کے تصور کو متعارف کروا کر مزید خواتین کو کاروبار ی سرگرمیوں کی طرف لایا جا سکتا ہے اور اس کی حمایت بھی کی جانی چاہئے کیونکہ دنیا کے بیشتر ملک یہ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کاروباری خواتین کو ہر طرح کی رہنمائی فراہم کرنے کی یقین دہائی کروائی اور کہا کہ ان کی صنعت میں 3000 سے زائد خواتین کام کر رہی ہیںاور بزنس کمیونٹی کے لیڈر ہونے کی حیثیت سے وہ کاروباری خواتین کی ہر طرح سے مدد کریںگے۔ریجنل چیئرمین و نائب صدر ایف پی سی سی آئی منظورالحق ملک نے نائب صدر معصومہ سبطین کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ وہ بہت بہترین پروجیکٹ پر کام کر رہی ہیں ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کاروباری خواتین سے متعلق معاشی پالیسیوں میں بہتری کے علاوہ نئی پالیسیاں بھی بنائی جائیں اگر ہم خواتین کو با اختیار بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں ان کی تربیت کے ساتھ ساتھ ان کی حوصلہ افزائی بھی کرنا ہو گی۔اس موقع پر کنٹری ہیڈ سنٹر فار انٹرنیشنل پرائیوٹ انٹرپرائز(سی آئی پی ای) حماد صدیقی نے کہا کہ خواتین کی بہتر رہنمائی کے لیے سی آئی پی ای کی جانب سے ایف پی سی سی آئی لاہور آفس میں ایک تربیتی ورکشاپ منعقد کی جائے گی جس میں انہیں بین الاقوامی معیار کے حوالے سے بھی اگاہی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اداروں کو مثبت پالیسیاں مرتب کر کے خواتین کو با اختیار بنانا چاہئے اور اداروں کو اس حوالے سے جوابدہ ہونا چاہئے۔مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
-
لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت
-
ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی
-
سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.