رائے ونڈ ،ماڈل ریلوئے اسٹیشن کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ،عالمی اجتماع سے قبل تعمیر مکمل کردی جائیگی

بدھ 13 ستمبر 2017 17:38

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) رائے ونڈ ماڈل ریلوئے اسٹیشن کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ،عالمی اجتماع سے قبل تعمیر مکمل کردی جائیگی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوئے کی جانب سے رائے ونڈ جنکشن کو اپ گریڈیشن کا کام دن رات جاری ہے پلیٹ فارم نمبر 1پر کھدائی کا کام جاری ہے اسٹیشن کی مرکزی عمارت پلیٹ فارم نمبر 1کے سامنے تعمیر کی جارہی ہے اسٹیشن کا مرکزی دروازہ عالمی تبلیغی مرکز کے سامنے ہو گا اسٹیشن کی تعمیر کے باعث ٹرینوں کو پلیٹ فارم نمبر 3پر منتقل کیا جارہا ہے واضح رہے کہ رائے ونڈ جنکشن لاہور ڈویژن کا دوسرا سب زیادہ آمدن دینے والا ریلوئے اسٹیشن ہے جسکی تعمیر سے محکمہ ریلوئے کی آمدن میں مزید اضافہ ہو جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :