عوامی مشکلات کو کم کرنے کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر عملدر آمد یقینی بناکر عوام سے کئے گئے وعدوں کو تکمیل کردی ہے ،میر ماجد ابڑو رکن بلوچستان اسمبلی

بدھ 13 ستمبر 2017 17:38

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) رکن صوبائی اسمبلی میر ماجد ابڑو نے کہا ہے کہ عوامی مشکلات کو کم کرنے کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر عمل در آمد کو یقینی بناکر عوام سے کئے گئے وعدوں کو تکمیل کردی ہے ۔ صوبائی و وفاقی حکومتوں کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر صحبت پور کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

عوام کی بلا تفریق خدمت کیلئے دن رات جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ انتخاب میں بلا امتیاز عوام کے بنیادی مسائل حل کئے ہیں اور ترقیاتی کاموں کو اولین ترجیحات میں شامل کر کے علاقے کو ترقی یافتہ بنانے کی کوشش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی بہتر صورتحال کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان میں لوگ انویسٹ کر رہے ہیں اور صوبے بھر میں سڑکوں کا جال بچھا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی قیادت میں صوبے کو در پیش مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں جوکہ بلوچستان کی عوام کیلئے نیک شگون بات ہے ۔ سیاسی دکانداروں سے عوام کو بے وقوف نہیں بنایا سکتا ۔ انشاء اللہ اگلے انتخابات میں عوام کی طاقت سے بھر پور کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے علاقے میں عوام کے اجتماعی مسائل پر توجہ دی ہے اور ذا ت پات سے ہٹ کر اپنے حلقہ انتخاب عوام کی خدمت کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ جمہوریت کتنی بھی کمزور ہو آمریت سے بہتر ہوتی ہے ۔ امریکا بھارت کے اشاروں پر چلنا چھوڑ دے۔پاک فوج اور ہماری عوام ایک ساتھ جانوں کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف قربانیاں سر فہرست ہیں ۔ ہم امریکا کی دھمکیو ں سے ڈرنے والے نہٰیں ۔ انہوں نے کہا کہ برما کے مظلوم مسلمانوں کی حالت دیکھ کر دل جلتا ہے ۔

مسلمانوں پر یہ ظلم اور زیادتیاں ہوتی رہی ہیں صرف برما نہیں فلسطین کشمیر سمیت دیگر ممالک میں بھی مسلمانوں کیلئے زمین تنگ کی جارہی ہے ۔ جب تک تمام مسلمان ممالک ایک ہوکر آواز نہیں اٹھائیں گے تب تک مسلمانو ں پر ظلم بند نہیں ہونگے ۔ مسلم نسل کشیاں جاری رہینگے ۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب ایک ہوکر اسلام دشمن قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :