امتحانات میں پوزیشن ہولڈر بچوں کے تعلیمی اخراجات حکومت برداشت کرے، قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

بدھ 13 ستمبر 2017 17:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے ایک قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ امتحانات میں پوزیشن ہولڈر بچوں کے تعلیمی اخراجات حکومت برداشت کرے۔

(جاری ہے)

متن میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں پوزیشن ہولڈر بچوں کی تعداد ہزاروں میں ہے تعلیمی اخراجات نہ ہونے کی وجہ سے یہ بچے اپنی تعلیم مزید جاری نہیں رکھ سکتے۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ تمام پویزشن ہولڈر بچوں کے تعلیمی اخراجات حکومت برداشت کرے اور ان کو خصوصی وظائف جاری کیے جائیں۔