ملک میں کرکٹ مسلم لیگ(ن) کی کارکردگی کی وجہ سے آئی ہے،پی ٹی آئی کی سینئر قیادت بھی کہہ رہی ہے کہ حلقہ این ای120 کی

سیٹ35سالوں سے مسلم لیگ (ن) جیتتی آرہی ہے، جوہارتاہے وہ کہتا ہے سرکاری مشینری کا استعمال ہوا،دھاندلی ہوئی،اپوزیشن کا سٹائل بن گیاہے، کہ ہر چیز پر الزام تراشی کرنا ہے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رمیش کمار کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 13 ستمبر 2017 17:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رمیش کمار نے کہا ہے کہ ملک میں کرکٹ مسلم لیگ(ن) کی کارکردگی کی وجہ سے آئی ہے،پی ٹی آئی کی سینئر قیادت بھی کہہ رہی ہے کہ حلقہ این ای120 کی سیٹ35سالوں سے مسلم لیگ (ن) جیتتی آرہی ہے،جوہارتاہے وہ کہتا ہے سرکاری مشینری کا استعمال ہوا،دھاندلی ہوئی،اپوزیشن کا سٹائل بن گیاہے، کہ ہر چیز پر الزام تراشی کرنا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیش کمار نے کہا کہ 15ستمبر کو جمہوریت کا دن منایا جاتاہے۔ میں نے جمہوریت کے اُوپر کالم بھی لکھاہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ کی پاکستان آمدخوش آئندہ ہے۔اپوزیشن کو بھی پتہ چلاہے کہ کرکٹ مسلم لیگ( ن) کی کارکردگی کی وجہ سے واپس آئی ہے۔ حلقہ این اے 120 کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں رمیش کمار نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سینئر قیادت بھی کہہ رہی ہے کہ این اے 120 کی سیٹ 35سالوں سے ن لیگ جیتتی آرہی ہے۔ رمیش کمار نے کہا کہ جوہارتاہے وہ کہتاہے کہ سرکاری مشینری کا استعمال ہوا۔ دھاندلی ہوئی۔اپوزیشن کا سٹائل بن گیاہے کہ ہر چیز پرالزام تراشی کرنا ہے۔