صحافی حقیقت پر مبنی رپورٹنگ کو یقینی بنائیں، صحافیوں کے تحفظ کا بل جلد پارلیمنٹ سے منظور کرالیا جائے گا،

صحافیوں کے حقوق اور سیکیورٹی کی بات کرنے والی حکومت کبھی بھی صحافت کو نقصان نہیں پہنچا سکتی، اٹھارہویں ترمیم کے بعد صحافتی قوانین بنانا صوبوں کی ذمہ داری بن چکے ہیں، صحافیوں کی ٹریننگ کیلئے پروگرام ترتیب دے رہے ہیں، حکومت کے اچھے کاموں کو رپورٹ کرنا بھی صحافیوں کا فرض بنتا ہے، پاکستان میں بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کی بحالی ملک میں امن و امان کے قیام کا عملی ثبوت ہے، وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا میڈیا ورکرز ورکشاپ سے خطاب

بدھ 13 ستمبر 2017 17:33

صحافی حقیقت پر مبنی رپورٹنگ کو یقینی بنائیں، صحافیوں کے تحفظ کا بل ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صحافی حقیقت پر مبنی رپورٹنگ کو یقینی بنائیں، صحافیوں کے تحفظ کا بل جلد پارلیمنٹ سے منظور کرالیا جائے گا، صحافیوں کے حقوق اور سیکیورٹی کی بات کرنے والی حکومت کبھی بھی صحافت کو نقصان نہیں پہنچا سکتی، اٹھارہویں ترمیم کے بعد صحافتی قوانین بنانا صوبوں کی ذمہ داری بن چکے ہیں، صحافیوں کی ٹریننگ کیلئے پروگرام ترتیب دے رہے ہیں، حکومت کے اچھے کاموں کو رپورٹ کرنا بھی صحافیوں کا فرض بنتا ہے، پاکستان میں بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کی بحالی ملک میں امن و امان کے قیام کا عملی ثبوت ہے۔

بدھ کو میڈیا ورکرز ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ راولپنڈی پریس کلب آنے کا مطلب ہے کہ میں اپنے گھر آئی ہوں، عوام کے ووٹ کی عزت جب تک نہیں ہوگی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، صحافیوں نے ہمیشہ جمہوریت پر حملے کے خلاف بھرپور کردار ادا کیا ہے، اٹھارہویں ترمیم کی منظوری کے بعد تمام صحافتی قوانین صوبوں کی ذمہ داری بن چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی میڈیا کا کردار قابل ستائش ہے، صحافیوں کا تحفظ اور سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں، خواتین کی نمائندگی کے بغیر ہر ادارہ نامکمل ہے، صحافیوں کے تحفظ بل میں شعبے سے متعلقہ تمام افراد کو شامل کیا گیا ہے، پاکستان کا ہر شہری معلومات کی رسائی بل کے ذریعے حکومتی اداروں سے متعلق معلومات حاصل کر سکے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ صحافیوں کے تحفظ کا بل جلد پارلیمنٹ سے منظور کرالیا جائے گا، صحافی حقیقت پر مبنی رپورٹنگ کو یقینی بنائیں، جب تک صحافیوں کی ٹریننگ نہیں ہو گی اس وقت تک اصل خبر نہیں چل سکے گی، فلم، ٹی وی کے ذریعے جانے والی معلومات حقیقت پر مبنی ہونی چاہیے، راولپنڈی کی ترقی دیکھ کر مجھے فخر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی ٹریننگ کیلئے پروگرام ترتیب دے رہے ہیں، حکومت کے اچھے کاموں کو رپورٹ کرنا آپ کا فرض بنتا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب صوبے کے عوام کے حقوق کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں، پاکستان کی اقتصادی ترقی کی ہر جگہ تعریف کی جا رہی ہے، صحافیوں کے حقوق اور سیکیورٹی کی بات کرنے والی حکومت کبھی بھی صحافت کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد ہورہے ہیں، پاکستان میں بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کی بحالی ملک میں امن و امان کے قیام کا عملی ثبوت ہے۔