انڈونیشیا نے روہنگیا پناہ گزینوں کے لئے انسانی امداد پر مشتمل طیارہ بھیج دیا

بدھ 13 ستمبر 2017 17:19

جکارتہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) انڈونیشیا نے میانمار بنگلہ دیش سرحد پر روہنگیا پناہ گزینوں کے لئے انسانی امداد پر مشتمل طیارہ بھیج دیا۔ مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیائی صدر جوکو وڈوڈو کا کہنا ہے کہ ہم نے بنگلہ دیش۔

(جاری ہے)

میانمار سرحد پر مقیم رخائن صوبے کے پناہ گزینوںکے لئے 4 طیاروں پر مشتمل پہلی امداد جس میںچاول ،تیار شدہ کھانے، کمبل ،خیمے اور فیملی کٹس شامل ہیں بھیج دی ہے جوبنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ پہنچے گی۔انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے کا امدادی سامان آئندہ ہفتے میانمار پہنچے گا۔

متعلقہ عنوان :