پشاور میں فیڈرل لاج ون میں سہولیات کی بہتری کا کام مکمل ہو گیا ہی ، وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ کا وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال

بدھ 13 ستمبر 2017 17:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) سینٹ کو بتایا گیا ہے کہ پشاور میں فیڈرل لاج ون میں سہولیات کی بہتری کا کام مکمل ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر طلحہ محمود کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے ایوان کو بتایا کہ ایسی سکیم پر اخراجات کا تخمینہ 2 کروڑ 29 لاکھ 84 ہزار روپے لگایا گیا تھا، کوئٹہ میں بھی فیڈرل لاج میں سہولیات میں بھی اضافہ کیا جائے گا اور وہ ذاتی طور پر اس کا معائنہ بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :