اوپی سی کی کاوش، ایک ہفتے میں 23 کروڑ روپے مالیت کی 29 جائیدادیں واگزار

لاہور،اوکاڑہ، گوجرانوالہ ،گجرات ،ساہیوال، ملتان ،فیصل آباد،جہلم،راولپنڈی اور اٹک میں ان جائیدادوں پر غیر قانونی قبضہ تھا،شاہین خالد بٹ

بدھ 13 ستمبر 2017 17:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) اوورسیز پاکستانیز کمیشن (اوپی سی)پنجاب کی مداخلت کی بدولت گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی 23 کروڑ روپے مالیت کی 29 جائیدادیں ناجائز قابضین سے واگزار کرالی گئی ہیں۔ یہ بات وائس چیئرپرسن، اوپی سی شاہین خالد بٹ نے ایک محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی۔ ڈائریکٹر جنرل اوپی سی، سید جاوید اقبال بخاری اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

شاہین خالد بٹ نے بتایا کہ لاہور،اوکاڑہ،گوجرانوالہ، گجرات،ساہیوال، ملتان ،فیصل آباد،جہلم،راولپنڈی اور اٹک کے اضلاع میں واقع اوورسیز پاکستانیوں کی ان جائیدادوں پر غیر قانونی طورپر قبضہ کیا گیاتھا۔ اوپی سی نے متعلقہ ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹیوں کی مدد سے ان جائیدادوں سے قبضہ ختم کراکے انہیں قانونی مالکان کے حوالے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانی اپنے مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت اوپی سی سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :