بلدیاتی ادارے محرم الحرام سے قبل گلی محلوں کی صفائی اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا ..
تازہ ترین : 1
بلدیاتی ادارے محرم الحرام سے قبل گلی محلوں کی صفائی اور سڑکوں کی تعمیر ..

بلدیاتی ادارے محرم الحرام سے قبل گلی محلوں کی صفائی اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام مکمل کر لیں،وزیر بلدیات

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 ستمبر2017ء)صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے تمام میئرز، ڈپٹی میئرز، چیئر مین و ڈپٹی چیئر مین وچیف آفیسرز فوری طور پر محرم الحرام شروع ہونے سے قبل اپنے اپنے علاقوں میں گلی محلوں کی صفائی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام مکمل کر لیں تاکہ جس مقام یا علاقہ سے تعزیہ وذوالجناح کا جلوس نکلے وہاں پر کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہونے پائے ۔

تمام سڑکوں کا پیچ ورک بھی فوری مکمل کیا جائے۔ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے والے محکمہ بلدیات کے افسران و چیئر مین سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ گلی محلوں میں لٹکتی بجلی کی تاروں کا خاتمہ کیا جائے، کسی بھی مقام پر کوڑا کرکٹ موجود نہ ہو،ہر قسم کی ویسٹ کو فوری تلف کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں مجلسوں کا انعقاد ہو وہا ں پر صفائی کے خاص انتظامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام بلدیاتی افسران کی ڈیوٹیاں بھی لگائی جا رہی ہیں تاکہ وہ صفائی کے سلسلے کی چیکنگ کریں اور رپورٹ حکومت کو ارسال کریں، محرم الحرام کے سلسلے میں فوری ڈ یو ٹی روسٹر تیار کریں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/09/2017 - 16:54:40

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں