این اے 120: مریم نواز نے الیکشن میں زبردست کامیابی کیلئے پولنگ ایجنٹس مقررکردیے

پولنگ ایجنٹس کا امیدوارکی کامیابی میں اہم کردارہوتاہے،الیکشن کوآسان نہ سمجھا جائے مقابلہ سخت ہے،شکایت کی صورت میں پارٹی ذمہ دارکوآگاہ کیا جائے۔مریم نوازکا پولنگ ایجنٹس سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 13 ستمبر 2017 16:47

این اے 120: مریم نواز نے الیکشن میں زبردست کامیابی کیلئے پولنگ ایجنٹس ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13ستمبر2017ء ) : مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نےضمنی الیکشن این اے120کیلئے پولنگ ایجنٹس مقرر کردیے،پولنگ ایجنٹس کا امیدوار کی کامیابی میں اہم کردار ہوتا ہے،الیکشن کو آسان نہ سمجھا جائے مقابلہ سخت ہے۔ انہوں نے آج ماڈل ٹاؤن میں 17ستمبرکوضمنی الیکشن این اے120میں پولنگ ایجنٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ ایجنٹ کا کسی بھی امیدوارکی کامیابی میں اہم کردارہوتا ہے۔

الیکشن کوآسان نہ سمجھا جائے مقابلہ سخت ہے۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے کہا کہ پولنگ کےروزایک ایک ووٹ پرنظررکھنی ہے۔مریم نوازنے پولنگ ایجنٹس کوہدایت کی ہے کہ ووٹ کےتقدس کومنوانےکا بہترین موقع ہے۔  پولنگ کےروز کسی بھی شکایت کی صورت میں پارٹی ذمہ دارکو فوری آگاہ کیا جائے۔مزید برآں الیکشن کے نزدیک آتے ہی مریم نواز نے این اے 120کی انتخابی مہم تیز کردی ہے۔ مریم نواز نے آج جامعہ نعیمیہ کے مہتمم اعلیٰ ڈاکٹر راغب نعیمی اور جے یوپی کے رہنماؤں سے بھی رابطہ کرکے حمایت کی درخواست کی۔ جس میں مذہبی جماعتوں نے بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :