گاڑی یہاں کیوں پارک کی،پولیس اہلکار نے شہری پر تھپڑوں کی بارش کر دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 13 ستمبر 2017 16:31

پٹنہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 13ستمبر 2017ء) :بھارتی ریاست بہار کے دارلحکومت پٹنہ میں پولیس اہلکار نے گاڑی غلط جگہ پارک کرنے پر شہری پر تھپڑوں کی بوچھاڑ کر دی۔تفصیلات کہ مطابق پولیس گردی کا یہ واقعہ بھارتی ریاست پٹنہ کے دارلحکومت بہار میں پیش آیا۔شہری کے غلط جگہ گاڑی پارک کرنے پر پولیس اہلکار آپے سے باہر ہو گیا ۔گاڑی کے پاس آکر شہری کو گاڑی سے نکلنے کا اشارہ کیا ۔

(جاری ہے)

جیسے ہی شہری باہر نکلا پولیس اہلکار نے اس سے بدتمیزی شروع کر دی ۔جیسے ہی شہری وضاحت کرنے لگا تو غصیلے اہلکار نے شہری پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔اس حوالے سے پٹنہ پولیس کے ایس ایس پی نے منو مہاراج کا کہنا تھا کہ شہری کے ساتھ اسطرح کا رویہ رکھنے پر وہ پولیس اہلکار کو معطل کریں گے اور متعلقہ ایس ایچ او سے اسکی رپورٹ بھی لیں گے ۔ویڈیو میں پولیس اہلکار کو شہری کو تھپڑ مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔
Invalid url

متعلقہ عنوان :