چوری کے الزام میں گرفتار ہونیوالا نوجوان سپر ماڈل بن گیا

بدھ 13 ستمبر 2017 16:31

نارتھ کیرولائنا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء)گزشتہ سال امریکا میں نارتھ کیرولائنا پولیس نے ایک کار چور میکھی الانتے لکی کے گرفتاری پر اس کی تصاویر میڈیا پر جاری کیں لیکن خوبصورت اور غیر معمولی آنکھوں والے چور کی یہ تصویر اس قدر وائرل ہوئی کہ اب وہ ایک سپر ماڈل بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

اس 20 سالہ سیاہ فام نوجوان کی رنگ برنگی آنکھوں نے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ اپنی طرف مبذول کر لی اور صرف چند مہینوں بعد ہی ساری دنیا میں اس کے لاکھوں مداح بن چکے تھے۔

میکھی الانتے کی مقبولیت اور حسن کو دیکھتے ہوئے امریکا کی ایک ماڈلنگ فرم نے اسے بطور سپر ماڈل سائن کر لیا ہے اور اب وہ اشتہارات میں دکھائی دے رہا ہے جبکہ مختلف مصنوعات کی تشہیر کے لیے ایک سے دوسرے ملک کا سفر بھی کرتا رہتا ہے۔۔