فلم حسینہ پارکر کو 2 مناظر ختم کرنے کے بعد کلیئرنس سرٹیفیکٹ مل گیا

بدھ 13 ستمبر 2017 16:31

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور کی فلم حسینہ پارکر کے دو مناظر ختم کرنے کے بعد سنسر بورڈ کی جانب سے کلیئرنس سرٹیفیکٹ مل گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع کے مطابق سنسر بورڈ کے نئے چیئرپرسن پرسون جوشی نے فلم حسینہ پارکر کا ایک منظر جس میں فسادات کے دوران عورتوں پر حملہ کیا جا ریا تھا اور ایک لفظ چاراس کو ختم کرنے کا کہا گیا اور ان کٹس کے بعد فلم کو سنسر بورڈ کی جانب سے کلیئرنس سرٹیفیکٹ دے دیا گیا ہے۔ فلم جلد ہی نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔۔

متعلقہ عنوان :