کوئی بھی شائقین کی پسند اور ناپسند کا اندازہ نہیں لگا سکتا،فرحان اختر

بدھ 13 ستمبر 2017 16:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء)بالی وڈ اداکار فرحان اختر نے کہا ہے کہ کوئی بھی شائقین کی پسند اور ناپسند کا اندازہ نہیں لگا سکتا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع کے مطابق اداکار فرحان اختر نے کہاکہ فلموں کا کامیابی اور ناکامی کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ،ان کی فلمیں وزیر اور راک آن 2 باکس آفس پر ناکامی سے دوچار ہوئیں لیکن انہوں نے ان فلموں سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ کوئی بھی یہ اندازہ لگا سکتا ہے کہ شائقین کیا چاہتے ہیں اور اگر ایسا ممکن ہوتا تو کوئی بھی فلم ناکام نہ ہوتی۔اداکار اپنی نئی فلم لکھنئو سنٹرل کی تشہیر میں مصروف ہیں جو 15 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔۔