Live Updates

سپریم کورٹ عوامی مرکز میں آتشزدگی کے واقع کا ازخود نوٹس لے،ہمیشہ چھٹی والے دن ہی بلڈنگ میں آگ لگتی ہے،کیا قومی ریکارڈ اسی طرح جلائے جاتے رہیں گے‘ واقعہ سے سازش کی بو آتی ہے تحقیقات ہونی چاہیے،سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ نوا زشریف کے پوسٹر لگانے کیلئے بڑے تگڑے ہیں ‘ان کے پاس حفاظتی آلات کیوں نہیں ‘ضلعی انتظامیہ کے کروڑوں ‘ اربوں کے فنڈ کہاں جاتے ہیں‘یہاں نام نہاد جمہوریت ہے،یہ چاہتے ہیں ، قوم نسل درنسل ان کی اوران کے بچوں کی غلام بنی رہے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت

بدھ 13 ستمبر 2017 16:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ عوامی مرکز میں آتشزدگی کے واقع کا ازخود نوٹس لے،ہمیشہ چھٹی والے دن ہی بلڈنگ میں آگ لگتی ہے،کیا قومی ریکارڈ اسی طرح جلائے جاتے رہیں گے،اس واقع سے سازش کی بو آتی ہے،اس کی تحقیقات ہونی چاہیے،سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ نوا زشریف کے پوسٹر لگانے کے لیے بڑے تگڑے ہیں ،ان کے پاس حفاظتی آلات کیوں نہیں تھے،ضلعی انتظامیہ کے کروڑوں ،اربوں کے فنڈ کہاں جاتے ہیں،یہاں نام نہاد جمہوریت ہے،یہ چاہتے ہیں ، قوم نسل درنسل ان کی اوران کے بچوں کی غلام بنی رہے۔

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا ہے کہ پچھلے اتوار کو جو کچھ عوامی مرکز میں ہوا س پر بات کرنا چاہتا ہوں۔

(جاری ہے)

کل ایک پروگرام میں علی رضا کے والد میرے ساتھ ایک پروگرام میں تھے۔پروگرام میں علی رضا کے والد نے کہا کہ میرا بیٹا توچلا گیا لیکن میں چاہتا ہوں کہ اور پاکستانیوں کے بچے اس طرح آگ سے نہ مرے۔

علی محمد خان نے کہا کہ ہمیشہ چھٹی والے دن بلڈنگ میں آگ لگتی ہے۔ کیا قومی ریکارڈ اسی طرح جلائے جاتے رہیں گے۔اس سے سازش کی بو آتی ہے۔ اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ سپریم کورٹ اس معاملے کا ازخود نوٹس لی۔ علی محمدخان نے کہا کہ جاں بحق ہونے والا بچہ اگر کسی وزیر کا یا کسی مالدار شخص کا بیٹا ہوتا توکیا ہم اس طرح چپ بیٹھے رہتے۔اس معاملے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔

سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ نواز شریف کے پوسٹر لگانے کے لیے بڑے تگڑے ہیں۔ ان کے پاس حفاظتی آلات کیوں نہیں تھے۔ وہ بچہ اپنی ماں نے نوکری کے لیے بھیجا تھا۔قربانی کے لیے نہیں بھیجاتھا۔ علی محمد خان نے کہا کہ پارلیمنٹ کو مہینوں تالہ لگتاہے تو کوئی نہیں بولتا۔ضلعی انتظامیہ کے کروڑوں ،اربوں کے فنڈ کہا جاتے ہیں ۔یہاں نام نہاد جمہوریت ہے ۔ یہ چاہتے ہیں قوم نسل در نسل ان کی اور ان کے بچوں کی غلام بنی رہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات