حکومت پنجاب کی ڈیڑھ ارب کی فراہمی (ن) لیگی حکومت اور فاروق حیدر کی قیادت اور پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے ‘ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں خطے میں گڈ گوننس اور میرٹ کی بالادستی کو قائم کیا ہے

سابق ممبر ضلع کونسل مظفرآباد و سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) ضلع مظفرآباد راجہ محمد لطیف خان کا بیان

بدھ 13 ستمبر 2017 16:37

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) حکومت پنجاب کی طرف سے ڈیڑھ ارب روپے کی فراہمی مسلم لیگ (ن) کی حکومت اور راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت اور پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں خطے میں گڈ گوننس اور میرٹ کی بالادستی کو قائم کیا ہے۔ اِن خیالات کا اظہار سابق ممبر ضلع کونسل مظفرآباد و سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) ضلع مظفرآباد راجہ محمد لطیف خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں آزاد کشمیر میں معاشی خودکفالت، گڈ گوننس اور میرٹ کی بالا دستی کے سفر کا آغاز ہو چکا ہے۔ وزیراعظم کمیونٹی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت دیہی علاقوں میں تعمیر و ترقی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس سے عوام کو سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی دستیاب ہوں گے۔ میرٹ کی بالا دستی سے کرپشن، رشوت اور سفارش کے کلچر کا خاتمہ ہو گا۔

سیاحت کے فروغ اور ہائیڈل پاور کے منصوبہ جات سے ریاست معاشی طور پر خود کفیل ہو گی ۔ انفراسٹریکچر کی بہتری کے لیے آزاد کشمیر کے تمام حلقوں میں سٹرکوں کی بہتری وکشادگی شروع ہو چکی ہے۔ اُنہوں نے راجہ فاروق حیدر کی پالیسیوں کو بھرپور سراھا اور کہا کہ راجہ فاروق حیدر کے اقدامات سے عوام کا معیار زندگی بہتر ہو گا۔