میرپور بورڈ کے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں ریڈفاؤنڈیشن میرپور کی طالبہ مومنہ فریاد نی1052نمبرات حاصل کر کے آزادکشمیر بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے بورڈ کی 43 سالہ تاریخ میں ریکارڈ ساز کامیابی حاصل کی ہے

ریڈفاؤنڈیشن آزادکشمیر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد رفیق کی پریس کانفرنس

بدھ 13 ستمبر 2017 16:37

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) ریڈفاؤنڈیشن آزادکشمیر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد رفیق نے کہا ہے کہ میرپور بورڈ کے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں ریڈفاؤنڈیشن میرپور کی طالبہ مومنہ فریاد نی1052نمبرات حاصل کر کے آزادکشمیر بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے بورڈ کی 43 سالہ تاریخ میں ریکارڈ ساز کامیابی حاصل کی ۔ اس کامیابی کے نہ صرف اپنے علاقہ ، بلکہ اپنے والدین ، اساتذہ اور ریڈفاؤنڈیشن جیسے اعلیٰ تعلیمی ادارہ کا نام بھی روشن کر دیا ہے ۔

ہونہار طالبہ مومنہ فریاد کو میرپور بورڈ نتائج میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر ایک لاکھ روپے نقد انعام ، پرنسپل کالج طارق کیانی کو عمرے کا ٹکٹ دیا جا رہا ہے ۔ ان خیالا ت کا انہوں نے گزشتہ روز پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پوزیشن ہولڈر طالبہ مومنہ فریاد کے والد فریاد حسین ، والدہ اور دیگر اہلخانہ کے علاوہ جنرل منیجر ریڈ اسلم حجازی ، ایچ او ڈی شاہ زیب حنیف ، ریجینل منیجر ظفر نذیر ، مزمل حسین ، شاہد محمود جرال ، عدنان اکرم ، عابد حسین و دیگر بھی موجود تھے ۔

چیف ایگزیکٹو افسر ریڈ فاؤنڈیشن آزادکشمیر نے کہا کہ بورڈ کی 43 سالہ تاریخ میں مومنہ فریاد نے سب سے زیادہ نمبرات حاصل کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ریڈ فاؤنڈیشن کا نصاب تعلیم اور تدریسی طریقہ کار اعلیٰ اصولوں اور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق طلبہ و طالبات کو جدید علوم کی تدریس کرنے کا فریضہ سرانجام دے رہا ہے ۔ انہوں نے ریڈ فاؤنڈیشن میرپور کے جملہ سٹاف اور پرنسل کی خدمات ، محنت ، لگن اور جذبوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر بورڈ کے چالیس ہزار طلبہ و طالبات میں ریڈفاؤنڈیشن نے نہ صر ف بورڈ کی پہلی پوزیشن حاصل کی بلکہ دیگر ٹاپ 20 پوزیشنز میں سے بھی مزید 11 طلبہ و طالبات نے 8 پوزیشنز اپنے نام کرالیں ۔

انہوں نے کہا کہ ریڈفاؤنڈیشن محض کھوکھلے دعوؤں پر نہیں بلکہ عملی کارکردگی اور تسلسل پر یقین رکھتی ہے یہ ایک تاریخ ساز کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد اور ہدف محض تعلیم ہی نہیں بلکہ سیرت سازی اور کردار سازی بھی ہے چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ ہم کسی کے حریف ہیں نہ کوئی ہمارا حریف ہے بلکہ تعلیم کے فروغ کے مشن میں ہم سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر میں موجود جملہ تعلیمی اداروں کے حلیف اور ہر ایک کے ساتھ تعاون کا ہاتھ بڑھانے کی پالیسی جاری رکھیں گے ۔

شاہد رفیق نے کہا کہ میٹرک کے بعد انٹرمیڈیٹ میں بھی بورڈ ٹاپ کر کے اپنی محنت ، صلاحیت اور قابلیت کا سکہ جمایا ہے 2016-17 کے بورڈ امتحانات میں کل طلبہ 39833 میں سے ریڈ کے تعلیمی اداروں سے شامل امتحان ہونے والے طلبہ کی تعداد 1714 تھی جو کہ کل تعداد کا چار فیصدہے اور پوزیشن ہولڈر 40 طلبہ میں سے ریڈفاؤنڈیشن11 طلبہ نے پہلی 20 پوزیشنز میں اپنی نمایاں جگہ بنانے میں کامیابی حاصل کی ۔

اس طرح ریڈفاؤنڈیشن کا کامیابیوں اور کامرانیوں کاگراف 87 فیصد اور تاریخی سنگ میل ہے ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ریڈفاونڈیشن آزادکشمیر شاہد رفیق نے حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ باصلاحیت ، محنت اور ہونہار طلبہ و طالبات کو اساتذہ کی بلاتخصیص حوصلہ افزائی کیلئے خصوصی فنڈز اور دیگر اقدامات بھی عمل میں لائے ۔

متعلقہ عنوان :