وزیراعظم فاروق حیدرخان کا لاہور کا دورہ مسلم لیگ (ن) کی کامیابی میں سنگین میل ثابت ہوگا‘عتیق مرزا

بدھ 13 ستمبر 2017 16:36

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرخان کا حالیہ لاہور کا دورہ مسلم لیگ ن کی کامیابی میں سنگین میل ثابت ہوگا۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی راہنما عتیق مرزا نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا حالیہ دورہ لاہور انتہائی کامیاب رہا ہے اور یہ دورہ مسلم لیگ ن کی کامیابی میں سنگین میل ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی کامیابی یقینی ہے ۔کیونکہ ن لیگ نے اپنے دورحکومت میں پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے،دہشتگردی کا خاتمہ، بجلی کی لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی آئی اور اشیاء خوردونوش میں بھی کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے غریب عوام کو دو وقت کی روٹی ملنی شروع ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف ہی پاکستان کے اصل ہیرو ہیں اور ان کی کامیابی یقینی ہے ۔