اڈوں کی منتقلی کے باعث عوام علاقہ حلقہ نمبر چار شدید مشکلات کا شکار ‘25ستمبر کو احتجاج کا اعلان کر دیا

بدھ 13 ستمبر 2017 16:36

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) اڈوں کی منتقلی کے باعث عوام علاقہ حلقہ نمبر چار شدید مشکلات کا شکار 25ستمبر کو احتجاج کا اعلان کر دیا اگر پانیولہ کوٹیڑہ ہورنہ میرہ بیڑیں کھیریاں نمبل شوکت آباد بھاگیانہ داتوٹ وغیرہ سے ملحقہ لوگوں کو سی ایم ایچ کے نزدیک سٹاپ نہ فراہم کیے گئے تو 25ستمبر کو مظفر آباد راولاکوٹ مین شاہرہ بند کر کے بھر پور احتجاج کیا جائے گا اس سڑک پر پہیہ نہیں چلنے دیں گے ان خیالات کا اظہار حلقہ نمبر چار سے تعلق رکھنے والے سیاسی سماجی شخصیات نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ اڈوں کی منتقلی کے باعث عوام علاقہ شدید مشکلات کا شکار ہیں مسافروں میں خواتین بچے بوڑھے مریض اور خصوصاً اتنے غریب لوگ شامل ہیں جو کہ ٹیکسی رکشہ وغیرہ کا کرایہ نہیں دے سکتے اور اتنی دور تک پیدل آنا جانا بھی محال ہے اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ عوام علاقہ کی سہولت کے لیے سی ایم ایچ کے نزدیک سٹاپ فراہم کیا جائے یہ مسئلہ صرف ان علاقوں کا ہی نہیں بلکہ ٹائیں تھوراڑ رہاڑہ کے عوام بھی مشکلات کا شکار ہیں 25ستمبر کے احتجاج میں تمام یونین کونسل ہا کے لوگ اپنے حق میں آواز بلند کریں گے اگر 25ستمبر سے قبل مسئلہ حل نہ کیا گیا تو حالات کی خرابی کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہو گی اجلاس سے این ایس ایف کے رہنماء صمد شکیل انجمن تاجران مجاہد آباد کے صدر فیاض صابر آئی ایس ایف سٹڈی سرکل کے چیئرمین وقاص الفاظ انجمن تاجران بیڑیں کے صدر حمید شیخ ٹرانسپورٹر رہنماء ارتضاء حسین زاہد ذولفقار سجاد خان قدیر نواز و علی ممتاز دیگر نے کیا احتجاج میں طلباء تنظیموں سیاسی جماعتوں انجمن تاجران کو بھی شامل کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :