مسئلہ کشمیر کا اصل حل کشمیر ی عوام کی امنگوں کے مطابق اور اقوام متحدہ کی قراردادوں مطابق ہی قابل قبول ہے ‘ بھارتی ریاستی دہشت گردی اور لائن آف کنٹرول پر جارحیت سے تحریک آزادی کو دن بدن نئی جہت مل رہی ہے

آزاد کشمیر کے وزیر جنگلات سردار میراکبر خان کی صحافیوں سے بات چیت

بدھ 13 ستمبر 2017 16:36

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) آزاد کشمیر کے وزیر جنگلات سردار میراکبر خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا اصل حل کشمیر ی عوام کی امنگوں کے مطابق اور اقوام متحدہ کی قراردادوں مطابق ہی قابل قبول ہے ۔ بھارتی ریاستی دہشت گردی اور لائن آف کنٹرول پر جارحیت سے تحریک آزادی کو دن بدن نئی جہت مل رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انھوں نے کہا کہ بھارت نام نہاد جمہوریت کا لبادہ پہنا کر معصوم کشمیریوں کا خون بہا رہا ہے اور مقبوضہ وادی کو گذشتہ 2 سال سے خانہ جنگی میں تبدیل کیا ہوا ہے وادی میں کاروبار زندگی مفلو ج ہے اور معصوم کشمیر یوں پر زندگی تنگ کردی گئی ہے انھوں نے کہا کہ بھارت کی پالیسی ہے کہ مظلوم کشمیریوں کی آواز کو دبا انھیں غلام بنا کر رکھا جائے ۔

(جاری ہے)

اس لئے وادی میں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ بھی بند کر دیا گیا ہے بھارتی فورسز سے اندھے قوانین کو نافذ کر کے معصوم اور بے گنا ہ کشمیریون کو قید کرکے فرضی جھڑپوں میں شہید کردیا جا تا ہے جس کا پوچھنے والا کوئی نہیں ہے ۔

اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی قابل مذمت ہے انھوں نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کے اب لائن آف کنٹرول پر معصوم کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے ۔ اقوام متحدہ کو بھارتی جارحیت کا نوٹس لینا چاہیے اور بھارت پر اقتصادی پابندیا ں لگانی چاہیے لائن آف کنٹرول پر بے گناہ کشمیریوں کی شہادتوں پر عالم اسلام کو بھی نوٹس لینا چاہیے اس سلسلہ میں اوآئی سی کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے انھوں نے کہا کہ ہماری افواج دنیا کی بہترین فوج ہے ۔ جو کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا مقابلہ کرسکتی ہے اگر بھارت اپنی جارحیت سے باز نہ آیا تو دنیا کے نقشہ سے مٹ جائے گا انھوں نے کہا حکومت عوامی فلاح وبہبود کے لیے تما م وسائل بروئے کا ر لارہی ہے ۔