علماء کرام ملت اسلامیہ جموںوکشمیر کو درپیش چیلنجز سے نمبرد آزما ہونے کیلئے قرآن وسنت کی تعلیمات سے روشناس کرنا ہوگا ‘ مساجد اور مدارس دین کے ابلاغ کا موثر ذریعہ ہونے کے ساتھ ساتھ تربیت کا ذریعہ بھی ہیں

جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود کا اجلاس سے خطاب

بدھ 13 ستمبر 2017 16:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ علماء کرام ملت اسلامیہ جموںوکشمیر کو درپیش چیلنجز سے نمبرد آزما ہونے کے لیے قرآن وسنت کی تعلیمات سے روشناس کرنا ہوگا ،نسل نو کی تربیت کا اہتمام کرنا ہو گا ،مساجد اور مدارس دین کے ابلاغ کا موثر ذریعہ ہونے کے ساتھ ساتھ تربیت کا ذریعہ بھی ہیں ،اسلامی انقلاب اور تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے علماء کرام کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہو ں گئیں ہم سب مل کر اسلامی تہذیب اور اسلامی معاشرے کے قیام کے لیے اپنے حصے کا کام کریں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے مساجد ومدارس فائونڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ فاضل حسین تبسم بھی موجود تھے ،مساجد و مدارس فائونڈیشن نے سابقہ کام کا جائزہ اور آئندہ کے اہداف طے کیے ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ مساجد اور مدارس دین کے قلعے اور مینارہ رشدوہدایت ہیں ،قرآن وسنت کی تعلیمات کا گہوارہ ہیں جماعت اسلامی کی کوشش ہے کہ آزادکشمیر میں ایسے دینی ماڈل ادارے قائم کیے جائیں جن میں ایسے علماء کرام تیار کیے جائیں جو عصری اور قدیم علوم پر دسترس رکھتے ہوں اور جدید چیلنجز سے نمبر د آزما ہونے کی صلاحیت رکھتے ہوں انہوں نے کہا کہ علماء کرام فرقوں اور مسالک سے بالا ترہو کر امت میں اتحاد واتفاق پیدا کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں،مغربی تہذیبی یلغار کوروکنے کے لیے قرآن وسنت کی تعلیمات کو عام کریں اور اسلامی تہذیب اپنانے کا درس دیں تا کہ ملت اسلامیہ جموںوکشمیر کے نوجوان اور خواتین اسلامی تہذیب اپنائیں اور مغرب کے ایجنڈے کو ناکام بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :