سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے مظفرآباد کی پوسٹ کوٹلی منتقل کر دی

بدھ 13 ستمبر 2017 16:36

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء)سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے مظفرآباد کی پوسٹ کوٹلی منتقل کر دی۔ٹیکس آفیسر جمیل افغانی کو تبدیل کر کے کوٹلی سے ایک آدمی کا تبادلہ کر کے پی آر او تعینات کر دیا اور کوٹلی میں آسامی خالی کر کے اپنا بندہ لگا دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹیکس آفیسر کی آسامی سو فیصد بائی پروموشن ہے۔اس آسامی پر بلدیہ مظفرآباد کا سینئر ترین ہی ملازم تعینات ہو سکتا ہے۔مگر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے غیر ضروری محبت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیکس آفیسر کو تبدیل کر کے خالی پوسٹ پر کوٹلی سے ایک ملازم کو تعینات کر دیا۔