مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے مرکزی رہنماء سردار بشیر اللہ عباسی این اے 120کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں لاہور روانہ

بدھ 13 ستمبر 2017 16:36

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی وبانی رہنماء ڈاکٹر سردار بشیر اللہ خان عباسی این اے 120کے ضمنی الیکشن میں انتخابی مہم کے سلسلہ میں لاہور روانہ ہو گئے۔روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معروف لیگی رہنماء بشیر اللہ عباسی نے میڈیا اور ن لیگ کے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے اندر تعمیر و ترقی ،عوامی و اقتصادی خوشحالی کے میاں محمد نواز شریف کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیئے ضروری ہے کہ لاہور کے ضمنی انتخاب اور 2018کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو ۔

موجودہ حالات کے تناظر میں قوم نے متحد و منظم ہو کر رواداری اور بھائی چارے کے کلچر کو فروغ دینا ہے لاہور کا ضمنی الیکشن 2018کے انتخابات کی سیاسی صف بندی کرے گا مشکل وقت میں پارٹی متحدو منظم ہے اور پارٹی کے اتحاد کے لیئے جس طرز عمل کا مظاہرہ کیا گیا وہ لائق تحسین ہے دریں اثناء لیگی رہنماء بشیر اللہ عباسی جب لاہور پہنچے تو لاہور میں مقیم حلقہ چھ اور دیگر حلقہ کے کارکنان نے بڑی تعداد میں ان کا استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور میں مقیم کشمیری ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ ن کو کامیاب بنا کر ملک میں جاریہ اقتصادی ترقی اور عوامی خوشحالی کے ایجنڈے کو پائیہ تکمیل تک پہنچائیں گے انہوں نے کہا کہ این اے 120میں مریم نواز انتہائی شاندار انتخابی مہم چلا رہی ہیں مریم نواز نے ضمنی انتخاب کی الیکشن مہم کے دوران جاندار اور جرات مندانہ کردار ادا کیا ہے ۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر میںپہلی بار تبدیلی نظر آ رہی ہے اور تعمیر و ترقی کے منصوبے زمین پر نظر آ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ 4سال کے عرصہ میں میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان نے ترقی کی منازل طے کیں۔قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف نے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن قائم کر کے کشمیریوں کو تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی دھارے میں شامل کیا اور کشمیریوں نے بھی آزاد کشمیر کے گزشتہ عام انتخابات میں میاں محمد نوازشریف کے اس احسان کا بدلہ دیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیری لاہور کے ضمنی الیکشن میں بھی ن لیگ کی کامیابی کیلئے کلیدی کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :